اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

احمد آباد: مسافروں کے سامان کے لیے سینیٹائزر مشین نصب

مشرقی ریلوے نے احمدآباد اسٹیشن پر مسافروں کی صحت کے پیش نظر ٹچ فری سینسر سینیٹائزر مشین نصب کی ہے۔ بورڈ ریلوے مینیجر دیپک کمار جھا نے پیر کو بتایا کہ 'موجودہ وقت میں ہرروز مال گاڑیوں سمیت 8 گاڑیاں احمد آباد اسٹیشن سے چلائی جارہی ہیں جس کے لیے تقریبا 500 سے زائد ریل ملازمین اسٹیشن پر کام کرتے رہتے ہیں اور 10 سے 15 ہزار مسافروں کا اسٹیشن پر روز آنا جانا لگا رہتا ہے۔'

مسافروں کے لئے سامان سینیٹائزر مشین نصب کی گئی
مسافروں کے لئے سامان سینیٹائزر مشین نصب کی گئی

By

Published : Jun 15, 2020, 10:22 PM IST

جھا نے بتایا کہ '1.0 سے متعلق کچھ چنندہ باقاعدہ اور خصوصی ٹرینوں کی شروعات کے ساتھ مسافروں کے سامان کی صفائی ایک بڑا مسئلہ تھا کیونکہ اس میں تقریباً 15 کلوگرام وزن والے بیک پیک پمپ کے ساتھ تین سے چار صفائی ملازم مینوئل طور پر حصہ لے رہے تھے۔'

اس لیے ایک ٹچ فری سینسر مسافر سامان سینیٹائزر مشین کی ڈیزائن مشرقی ریلوے کے احمدآباد ڈویژن کے متعلقہ محکمہ کے ذریعہ تیار کی گئی اور اسی کے مطابق احمدآباد ریلوے اسٹیشن پر اسے نصب کیا گیا۔ اس سے اسٹیشن کی صفائی کے کام کے لئے تین سے چار صفائی ملازمین کا فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح احمدآباد اسٹیشن میں داخل ہونے والے مسافروں کے فٹ ویئر کو سینیٹائز کرنے کے لئے احمدآباد ریلوے اسٹیشن احاطے میں ایک مسافر سینیٹازر میٹ بھی لگایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ احمدآباد اسٹیشن پر ماسک و سینیٹائزر کے فروخت کے لئے خودکار وینڈنگ مشین بھی چند روز قبل نصب کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details