اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کشمیر: خصوصی مبصر نے الیکشن کمشنر سے ملاقات کی - ونود زتشی

ریاست جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر خصوصی مبصر پر مشتمل سہ رکنی ٹیم نے آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ۔

representational pic

By

Published : Mar 13, 2019, 12:24 PM IST

Updated : Mar 13, 2019, 1:43 PM IST


اس ٹیم میں نور محمد، ونود زتشی اور اے ایس گل شامل ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 'کمیشن مستقل جموں و کشمیر کے حالات کا جائزہ لیتی رہے گی تاکہ لوک سبھا انتخابات بنا کسی رکاوٹ کے ممکن ہوسکے'۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ اتوار کو تین سابق آئی اے ایس افسران امرجیت سنگھ گل، نور محمد اور ونود زتشی پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کی ہے جو ریاست جموں و کشمیر کے حالات کا جائزہ لیکر لوک سبھا انتخابات کے لیے راستہ ہموار کریں گے اور اپنی تجاویز کمیشن کو پیش کریں گے۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے کہا تھا کہ 'حال ہی میں پلوامہ میں ہوئے المناک حادثے کے پیش نظر ریاست جموں و کشمیر میں پارلیمانی و اسمبلی انتخابات ایک ساتھ نہیں کرائے جاسکتے اور وہاں کے حالات پر خصوصی نظر رکھنے کے لیے تین سینیئر افسران کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو ہمیں زمینی حقیقت سے واقف کرائیں گے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'کمیشن نے ریاستی انتظامیہ سے بارہا بات چیت کی اور آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ فی الوقت ریاست میں صرف لوک سبھا انتخابات ہی کرائے جائیں'۔

Last Updated : Mar 13, 2019, 1:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details