اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اترپردیش میں دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل جاری

ریاست اترپردیش میں سترہویں لوک سبھا انتخابات کے لیے دوسرے مرحلے کے تحت 9 اضلاع کی 8 پارلیمانی سیٹوں کے لیے منگل کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا۔

By

Published : Mar 19, 2019, 3:19 PM IST

یوپی: دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل جاری

ریاستی الیکشن کمیشن نے منگل کو بتایا کہ صبح 11 بجے نگینہ، امروہہ، بلند شہر، علی گڑھ، ہاتھرس، متھرا، آگرہ اور فتح پور سیکری پارلیمانی حلقوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ان سیٹوں پر 18 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 مارچ ہے۔ کاغذات کی جانچ 27 مارچ کو ہوگی اور 29 مارچ تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔

دوسرے مرحلے کے تحت اترپردیش میں جن آٹھ سیٹوں پر انتخابات ہوں گے ان پر مجموعی رائے دہندگان کی تعداد 1.40 کروڑ ہے۔ ان میں سے 75.83 لاکھ مرد اور 64.92 لاکھ خاتون ووٹر ہیں۔ ساتھ ہی 878 دیگر جنس کے ووٹر ہیں۔

کمیشن کے مطابق ریاست میں ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں 18 سے 19 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 261221 اور 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے رائے دہندگان کی تعداد 250470 ہے۔ لوک سبھا کی ان آٹھ پارلیمانی حلقوں کے لئے 8751 ووٹنگ سینٹر اور 16162 بوتھ بنائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details