ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں پولیس نے دو جوانوں کو ڈیوٹی پر تعنیات پولیس پر حملہ کرنے کے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہے، اور یہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ معاملہ کررہی ہے ، بنگلورو میں دو نوجوانوں کو ڈیوٹی پر پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو گرفتار یہ واقعہ شہر کے سنجے نگر علاقہ میں کا ہے، جہاں یہ نوجوان لاک ڈاؤن کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے گھوم رہے تھے، اور جب پولیس نے ان سوال کیا یہ کہاں جارہے ہیں تو انہوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔
واضح رہے کہ جب ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں ان دونوں نوجوانوں کو روکا تو جوانوں اور پولیس کے مابین بحث چھڑ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔