گوا میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون نافذ ہے لیکن ششی کانت جادو ابھی بھی گوا کی سب سے مشہور بیچ یعنی ساحل پر اپنا فرض انجام دے رہے ہیں۔
جادو اور اس کے ساتھی محافظوں کو ابھی بھی بیچ پر کڑی نظر رکھنی پڑتی ہے تاکہ کوئی سیاح سمندر میں نہ ڈوب جائے۔
جادو اس وقت شمالی گوا کی کلینگوٹ باگا بیچ پر تعنات ہیں، وہ کہتے ہیں 'اس وقت ماحول ایسا ہے جیسا مان سون کے مہینوں میں ہوتا ہے، لیکن امرجینسی کبھی بھی آسکتی ہے اس لیے ہم اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں'۔
جادو کہتے ہیں 'میں سمندر اور موسم کے حساب سے بیچ پر لوگوں کو آنے جانے دیتے ہیں۔ ہم ساحل پر اگر لال جنڈھی لہرائیں تو اس کا مطلب ہے کہ سمندر میں تہرنےکی اجازت نہیں ہے اور اس بیچ اگر میں کسی کو ساحل میں دیکھتا ہوں تو اسے گھر جانے کو بولتا ہوں '۔
جادو نے کہا 'ابھی بھی یہاں ماحول ایسا ہے کہ مچھوارے اور آس پاس کے لوگ ساحل پر آتے ہیں'۔
درشٹی مرین کے ایکزیکیوٹیو ڈائریکٹر روی شنکر نے کہا 'کچھ لوگ یہاں دھوپ سیکنے کے لیے صبح سویرے آتے ہیں اور شام کو یہاں سے جاتے ہیں'۔
روی شنکر نے مزید کہا 'ہم نے محافظوں کو کہ رکھا ہے کہ وہ لوگوں سے دو مٹر کی دوری بنائے رکھیں اور ہمیشہ سیٹی بجاتے رہیں اور اس کے استعمال سے لوگوں کو گھر کی طرف روانہ کریں'۔