اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن: اورنگ آباد پولیس نے دو کروڑ سے زائد جرمانہ کا وصول کیا

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے دو مہینوں میں دو کروڑ 26 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے اور تقریبا 26 ہزار سے زائد گاڑیاں ضبط کی ہیں۔

لاک ڈاؤن:دو مہینوں میں سے  اورنگ آباد پولیس نے وصول کیا دو کروڑ سے زائد جرمانہ
لاک ڈاؤن:دو مہینوں میں سے اورنگ آباد پولیس نے وصول کیا دو کروڑ سے زائد جرمانہ

By

Published : Jun 1, 2020, 4:41 PM IST

ملک میں پچھلے دو مہینوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے کرونا وائرس کی زد میں ہزاروں لوگ آچکے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ لوگ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے اور بے وجہ باہر گھومنے نے والوں کے خلاف پولیس نے سخت انتظامات کیے ہیں۔

لیکن کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی بھی کرتے ہوئے دکھائی دیے پولیس ے ایسے ہی لوگوں کے خلاف کاروائی کی اور ان کے خلاف مقدمے درج کیے اور جرمانہ بھی وصول کیا۔

لاک ڈاؤن:دو مہینوں میں سے اورنگ آباد پولیس نے وصول کیا دو کروڑ سے زائد جرمانہ

اسی طرح ریاست مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں بھی پچھلے دو مہینوں سے پولیس کے سخت انتظامات ہیں اورنگ آباد پولیس نے ہزاروں افراد کے خلاف معاملہ بھی درج کیا اور جرمانہ بھی وصول کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اورنگ آباد شہر کے اے سی پی ناگناتھ کوڑے نے کہا ہے کہ شہر کے لوگوں کو ضروری سامان کی خریداری کرنے کے لیے صبح سات بجے سے دوپہر 2 بجے تک کا وقت دیا گیا ہیں اور جو شہر میں بے وجہ باہر گھوم رہے ہیں ان کے خلاف پولیس نے کارروائی بھی کی ہے۔

پولیس نے اب تک 834 لوگوں کے خلاف آئی پی سی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے خلاف معاملہ درج کیے ہے۔ جو لوگ شہر میں بے وجہ موٹرسائیکل گھما رہے ہیں ان کی 24 ہزار سے زیادہ گاڑیاں ضبط کی گئی ہے اور ان سے تقریبا دو کروڑ 26 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details