رام ولاس پاسوان کافی وقت سے بیمار تھے، دہلی کے ایک ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا، 74 سالہ رام ولاس کی چند دنوں قبل ہی دل کی سرجری ہوئی تھی۔
جانتے ہیں این ڈی اے کے دور اقتدار میں کن کن رہنماؤں نے دنیا کو الوداع کہا:
1: گوپی ناتھ منڈے
گوپی ناتھ منڈے دیہی ترقی کے وزیر تھے، 3 جون 2014 کو ایک درد ناک سڑک حادثے میں ان کی موت ہوگئی تھی۔
2: انل مادھو دوے
انل مادھو دوے وزیر ماحولیات تھے، ان کا تعلق مدھیہ پردیش سے تھا۔ 18 مئی 2017 کو حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی تھی۔
3: اننت کمار
اننت کمار کرناٹک کے ایک ممتاز سیاست داں اور کیمیکلز و کھاد کے وزیر تھے۔پھیپڑوں میں کینسر کی وجہ سے 12 نومبر 2018 کو ان کی موت ہوگئی تھی۔
4: سریش انگڑی
سریش انگڑی وزیر ریلوے تھے، ان کا انتقال 23 ستمبر 2020 کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا تھا، وہ کرناٹک کے بیلگاوی سے چار مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے۔
5: ارون جیٹلی
ارون جیٹلی 2014 تا 2019 تک مرکزی وزیر تھے، 24 اگست 2019 کو دہلی میں انتقال ہوا تھا۔
- 26 مئی 2014 تا 14 مئی 2018 تک وہ وزیر خزانہ رہے
- 13 مارچ 2017 تا 3 ستمبر 2017 وہ وزیر دفاع تھے
- 26 مئی 2017 تا 14 مئی 2018 تک جیٹلی وزیر مملکت رہے۔
- 9 نومبر 2014 تا 5 جولائی 2016 تک وہ وزیر اطلاعات و نشریات تھے۔
6: سشما سوراج
سشما سوراج نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ سشما سوراج کا انتقال 6 اگست 2019 کو ہوا۔
7: منوہر پاریکر
منوہر پاریکر گوا کے وزیر اعلی تھے، منوہر پاریکر نے 2016-17 تک وزیر دفاع کی حثیت سے خدمات انجام دی،ان کی موت 17 مارچ 2019 کو 63 سال کی عمر میں ہوئی۔
8: رام ولاس پاسوان
رام ولاس پاسوان صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر تھے، پاسوان کا انتقال 08 اکتوبر 2020 کو ہوا ۔
ارون جیٹلی اور سشما سوراج کی موت تب ہوئیں جب وہ عہدے پر نہیں تھے۔