اس دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ایڈوائزر فاروق خان نے ضلع بانڈی پورہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا-
ضلع ترقیاتی کمشنر اویس احمد نے انہیں بیک ٹو ولیج پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت ان علاقوں میں مکمل کئے گئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے باخبر کیا - اس کے علاوہ ایڈوائزر نے مختلف وفود کے مطالبات کو بھی سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کا دورہ شمالی کشمیر اس موقع پر ایڈوائزر فاروق خان نے مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کا بھی مشاہدہ کیا اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا - نائدکھے سوناواری کی ہائیر سکینڈری اسکول میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران اسکولی طلباء نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اس کے علاوہ مارشل آرٹ سے وابستہ کئی طالب علموں نے ان کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
فاروق خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کا بنیادی مقصد زمینی سطح پر پنچائت راج کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے - انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج کے تحت جموں وکشمیر کے اکثر و بیشتر پنچائتی حلقوں میں کروڑوں روپے کی مالیت کے ترقیاتی کام کئے گئے اور حکومت اس پر مزید کام کررہی ہیں تاکہ جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر لایا جائے-
انہوں نے کہا کہ جتنے بھی وفود نے ان سے ملاقات کی اور مطالبات کو سامنے رکھے وہ ان میں بنیادی مطالبات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔