اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عدالتی تگ و دو سے بچنے کے لیے لیگل سیل

جنوبی بھارت کے شہر حیدرآباد میں نامپلی کے قریب شاہی مسجد باغ عامہ میں ہفتہ واری لیگل سیل کا قیام کیا گیا۔

By

Published : Jul 20, 2019, 11:29 AM IST

legal cell established in Hyderabad


شاہی مسجد باغ عامہ میں ہر ہفتہ مقدمات سے بچنے کے لیے بعد نماز ظہر تا عصر لیگل سیل کا انعقاد عمل لایا جا رہا ہے۔

اس لیگل سیل کے تحت قانون کے ماہرین اور وکلاء کی رہنمائی میں آپسی اختلاف کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا گیا ہے۔

جنوبی بھارت کے شہر حیدرآباد میں نامپلی کے قریب شاہی مسجد باغ عامہ میں ہفتہ واری لیگل سیل کا قیام کیا گیا۔

شاہی مسجد باغ عامہ کے امام مولانا احسن بن محمد الحمومی نے بتایا کہ مسلمان جائیدادوں کے حصول کے لیے آپس میں دست و گریباں ہیں، اس کے حل کے لیے جب عدالت کا سہارا لیا جاتا ہے تو اس میں کافی وقت ضائع ہوتا ہے، کئی نسلوں تک اختلافات جاری رہتے ہیں اور برسہا مقدمات چلتے رہتے ہیں۔

امام مولانا احسن بن محمد الحمومی نے بتایا کہ ایسے مقدمات بھی ان کے سامنے آئے ہیں، لیکن مقدمہ لڑنے والے عمر کے آخری حصے کو پہنچ گئے، لیکن مقدمہ حل نہیں ہوا۔

انہوں بتایا کہ امت میں موجود اس خلفشار کو ختم کرنے کی ایک کوشش کی جارہی ہے امید ہی کہ مسلمان اس سے استفادہ کرتے ہوئے اختلافات کو فراموش کر کے آخرت میں سرخرو ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details