اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی کے ہاتھوں وزیراعظم کا پتلا نذر آتش - کسانوں کا احتجاج

جادھو پور میں بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے بھارت بند کی حمایت میں احتجاجی ریلی کے دوران وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کیا۔

Left Front leader
Left Front leader

By

Published : Dec 8, 2020, 2:28 PM IST


مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے جادھوپور علاقے میں سی پی آئی ایم کے سینیئر رہنما سوجن چکرورتی کی قیادت میں کسانوں کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

سی پی آئی ایم کے سینیئر رہنما سوجن چکرورتی کی قیادت میں سی پی آئی ایم کے سینکڑوں حامیوں نے جادھوپور ریلوے اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

بھارت بند احتجاج کے دوران سی پی ایم کے کارکنان نے ریلوے ٹریک پر دھاوا بول دیا اور ریلوے پٹری پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔

احتجاج کے دوران شہر کے جنوبی علاقہ میں لوکل ٹرین خدمات 45 منٹوں تک پوری طرح سے ٹھپ رہی جس کے سبب چند مسافروں نے ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ دیگر مسافروں کی کثیر تعداد نے بھارت بند کی کھل کر حمایت کی۔

اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے کو نذرآتش کرتے ہوئے کسان بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ کسانوں کی حمایت ہر حال میں اور کسی بھی قیمت پر لازمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کی یہ تحریک راست طور پر عام بھارتیوں سے منسلک ہے۔ اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ انہیں اس سے نقصان نہیں ہونے والا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ بی جے پی کی حمایت کررہا ہے۔

سوجن چکرورتی کے مطابق مغربی بنگال ملک کی واحد ایسی ریاست ہے جہاں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ہر پالیسی پر سب سے زیادہ مخالفت کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details