اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاجرمزدوروں کیلئے 50 ہزارکروڑ کا 'غریب کلیان روزگار ابھیان' لانچ

غریب کلیان روزگار ابھیان کے مطابق چھ ریاستوں کے 116 اضلاع میں کم از کم 25،000 مزدور اس مہم میں شامل ہوں گے۔ یہ ابھیان 125 دن تک چلے گا۔

launch of rs 50,000 crore garib kalyan rojgar yojana for migrant workers
مہاجرمزدوروں کیلئے 50 ہزارکروڑ کا 'غریب کلیان روزگار ابھیان' لانچ

By

Published : Jun 20, 2020, 1:58 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے مہاجر مزدورں کو ان کے اپنے علاقوں میں ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لئے 50،000 کروڑ روپے کا غریب کلیان یوجنا کا آغاز کیا ہے۔

بہار کے ضلع کھگڑیا کے بیلدور بلاک میں واقع تیلیہرگاؤں سے وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس اسکیم کا آغاز کیا۔

اس اسکیم میں چھ ریاستوں کے 116 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں راجستھان، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، اترپردیش، بہار اور اڈیشہ شامل ہیں۔

ہر ضلع میں کم از کم 25،000 مزدور اس مہم میں شامل ہوں گے۔ اس طرح سے تقریباایک تہائی مہاجر مزدوروں کو اس مہم سے فائدہ ہوگا۔

اس مہم کے تحت روزگار کے مواقع میں اضافے کے ساتھ مستقل بنیادی ڈھانچہ بھی تشکیل دیا جائے گا۔

اس کے تحت دیہی علاقوں میں 25 کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔ اس مہم میں 27 خواہش مند اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس مہم کے تحت ہونے والے کاموں میں تالاب بنانا، جانوروں کیلئے ٹھکانا بنانا، مقامی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔

سرکار کا مقصد مہاجر مزدوروں کو فوری راحت پہنچانا ہے۔ اس مہم کے لئے مقرر 50 ہزار کروڑ روپے کی حصولیابی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

اطلاعات کے مطابق سرکار نے یہ رقم پہلے ہی جاری کردی ہے۔ اس مہم میں بارہ مختلف وزارتیں اورشعبے شامل ہیں۔

  1. دیہی ترقیات
  2. پنچایتی راج
  3. سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ
  4. کانکنی
  5. پینے کا پانی
  6. حفظان صحت
  7. ماحولیات
  8. ریلوے
  9. پیٹرولیم اوررینیویبل توانائی
  10. بارڈر روڈ
  11. مواصلات
  12. زرعی کا م

ABOUT THE AUTHOR

...view details