وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو لوک سبھا میں22-2021 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا اور کہا کہ اس اسکیم کے تحت چھ سالوں میں 64180 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ہیلتھ مراکز کی کارکردگی کو بہتر اور جدید بنانے کے لئے امداد دی جائے گی۔ نیز ہر ضلع میں 'انٹیگریٹیڈ عوامی صحت' تجربہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔