اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونامتاثرین کی تعداد56 لاکھ سے تجاوز - بھارت میں کورونا وائرس

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 80 سے زائد یومیہ آرہی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 83347 کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں کورونامتاثرین کی تعداد56 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونامتاثرین کی تعداد56 لاکھ سے تجاوز

By

Published : Sep 23, 2020, 11:14 AM IST

Updated : Sep 23, 2020, 12:30 PM IST

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 83 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں ؛جس کی وجہ سے اس وبا سے متاثرین کی تعداد 56 لاکھ 46 ہزار 11 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی تازہ صورت حال

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹے میں 83347 شناخت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1085 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

کورونا وائرس کی تازہ صورت حال
کورونا وائرس کی تازہ صورت حال
کورونا وائرس کی تازہ صورت حال

بھارت میں کورونا وائرس کے 9 لاکھ 68 ہزار 377معاملات فعال ہیں، جب کہ 45 لاکھ 87 ہزار 614 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں، وہیں مرنے والوں کی کل تعداد 90 ہزار 2 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی تازہ صورت حال
بھارت میں کورونامتاثرین کی تعداد56 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونامتاثرین کی تعداد56 لاکھ سے تجاوز

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق ، 22 ستمبر 2020 تک 66279462 افراد کی کورونا ٹیسٹ ہو چکی ہے۔ وہیں گذشتہ روز 983683 کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:مودی سات ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کریں گے

وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹرا میں 272809 ، کرناٹک میں 93172 ، آندھرا پردیش میں 71465 فعال معاملات ریکارڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کی تازہ صورت حال
Last Updated : Sep 23, 2020, 12:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details