گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے دوسری کئی ریاستوں کے مقابلے کم ہیں لیکن کورونا وائرس کے معاملے اب بہت تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں۔
گجرات کے کچھ اضلاع میں کورونا وائرس کچھ حد تک قابو میں ہے۔ کچھ اضلاع میں حالات بہت زیادہ خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ خاص طور سے سورت میں کورونا کی وجہ سے تشویش ناک حالت ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 1282 معاملوں کی تصدیق ریاست میں کورونا سے جان گنوانے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں گجرات میں کورونا وائرس کی کل تعداد 92 ہزار کو تجاوز کر چکی ہے۔
گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے مرنے والے میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 29 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 2991 پر پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1282 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 93883 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 75662 سے زائد ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1111 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کی تفصیلات اس طرح ہیں:
- سورت میں181
- احمدآباد میں 143
- وڈودرا میں 89
- گاندھی نگر میں 21
- بھاونگر میں 25
- بناس کانٹھا.میں 23
- راج کوٹ میں 79
- سریندر نگر میں 13
- پاٹن میں 19
- امریلی میں 25
- جام نگر میں 88
- مہسانہ میں 20
واضح رہے کہ گجرات میں 89 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 74234 ٹیسٹ ہوے ہیں۔ جبکہ تاحال 2195985 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔