اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھوپال میں کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات - کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات

بھوپال میں کورونا وائرس کے 153 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں جس کے بعد کل تعداد دس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

latest updates of corona virus in bhopal
بھوپال میں کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات

By

Published : Aug 27, 2020, 12:25 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 153 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر دس ہزار کے قریب ہوگئی ہے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق آج صبح 8 بجے تک موصولہ رپورٹ میں 153 نئے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 9978 تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس سے 8115 سے زائد مریضوں کی ِصحتیابی کے بعد تقریباً 1500 فعال (زیرعلاج) مریض ہیں۔ جن کا علاج اسپتالز، گھریلو قرنطینہ اور ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز میں کیا جارہا ہے۔

اس عالمی وبا کی وجہ سے دارالحکومت میں اب تک 267 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ملک میں کورونا وبا (کووڈ۔19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور بدھ کی دیر رات تک انفیکشن کے 71 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر33 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

وہیں 969 مریضوں کی موت سے ان کی تعداد 60ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

مہاراشٹر، آندھراپردیش اور تملناڈو سمیت مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج دیر رات تک 71,010 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 33,02,764 اور مرنے والوں کی تعداد 60,581 ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details