امریکہ میں کورونا وائرس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 18 لاکھ سے زیادہ افراد اس کی زد میں آچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 1،08،208 ہوگئی ہے۔
امریکہ میں کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر کے 18،72،528 ہوچکی ہے۔
یہاں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے پوری طرح صحت یاب ہوئے ہیں۔
امریکہ کی نیو یارک اور نیو جرسی کی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا انفیکشن کے تقریبا چار لاکھ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 30،000 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔
نیو جرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس وبا سے 12،000 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ میساچوسیٹس، مشی گن، الینوائے، کیلیفورنیا اور پنسلوانیا جیسی ریاستوں میں بھی کوڈ۔19 پھیل رہا ہے۔ ان تمام ریاستوں میں کورونا سے چار ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔