اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

مہاراشٹر محمکہ صحت کے مطابق اورنگ آباد میں 3824 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 3149 مریض زیرعلاج ہیں۔

latest update of covid-19 in aurangabad
اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

By

Published : Jul 8, 2020, 11:53 AM IST

اورنگ آباد میں اب تک کورونا وائرس کے 7300 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وبا سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تعداد 327 ہو چکی ہے۔

اورنگ آباد محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ 'یہاں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے'۔

بدھ آٹھ جولائی کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 166 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالز میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ جسمانی دوری، ماسک کا استعمال اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے مسلم نوجوانوں کا اقدام

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں۔ کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں، ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینی ٹائزیشن کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details