اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برازیل: کورونا کے 52,383 نئے معاملے - کورونا وائرس (کوویڈ -19)

برازیل کے وزارت صحت کے مطابق 'برازیل میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,662,485 ہوگئی ہے۔

latest update of corona virus in brazil
برازیل میں کورونا کے 52,383 نئے معاملے

By

Published : Aug 1, 2020, 11:04 AM IST

برازیل میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس (کوویڈ -19) کی وبا کے 52,383 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے بعد برازیل میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,662,485 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ اس مدت میں 1,212 مریضوں کی وائرس سے موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 92,475 ہوگئی ہے۔وبا کی شروعات سے اب تک 18 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہوچکےہیں۔

وزارت کے مطابق ایک دن پہلے ملک میں کورونا وائرس کے 57,837 نئے معاملے سامنے آئے اور 1,129 لوگوں کی موت ہوئی۔کورونا وائرس کے عالمی اعدادو شمار کے مطابق برازیل کورونا انفیکشن اور اموات کے معاملے میں دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

وہیں بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 32,223 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 64.54 فیصد ہوگئی ہے۔



بھارت کے وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یہ مسلسل آٹھواں دن ہے جب ہر روز کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہے۔ وزارت کے مطابق دہلی میں صحت یابی کی شرح سب سے زیادہ ہے اور کرناٹک سب سے نچلے پائیدان پر ہے۔ دہلی میں شفایابی کی شرح 89.08 فیصد اور کرناٹک میں39.36 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details