اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار: گیا میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال - بہار میں کووڈ۔19

سول سرجن نے بتایا کہ 'کورونا سے متاثرہ مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ہفتے کو صحت یاب ہونے کے بعد 17 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے'۔

corona virus in gaya
بہار: گیا میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال

By

Published : Jul 12, 2020, 11:57 AM IST

بہار کے گیا میں کورونا انفیکشن کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طور پر کورونا کے 38 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں گیا شہر کے مختلف علاقوں سے آئے 26 نئے کیسز شامل ہیں۔

مانپور میں چھ کیسز ہیں، جبکہ ایک موہرا، دو بودھ گیا اور تین سی آر پی ایف کے جوانوں میں کورونا کے مثبت رپورٹ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سول سرجن ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ '38 نئے کیسوں کے بعد ضلع میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 344 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 258 مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ باقی 86 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ جو متاثر ہوئے ہیں۔ انہیں قرنطین کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ان کے اہل خانہ اور قریبی رابطے میں آنے والوں کا نمونہ اتوار کو لیا جائے گا۔

انوگرہ نارائن مگد میڈیکل کالج اسپتال کے کورونا وارڈ کے نوڈل افسر این کے پاسوان نے بتایا کہ 'چار مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھر چلے گئے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details