اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لتا منگیشکر کی ہسپتال سے واپسی پر دلیپ کمار کا اظہار مسرت

جنوبی ممبئی کے بریج کینڈی ہسپتال میں تقریباً ایک ماہ زیر علاج رہنے کے بعد معروف گلوکارہ اور بلبل ہند بھارت رتن لتا منگیشکرکو ہسپتال سے رخصت کردیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک ٹویٹ کیا جس کے جواب میں بزرگ اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار نے ٹویٹ کے ذریعہ اظہار مسرت کیا ہے۔

لتا منگیشکر کی ہسپتال سے واپسی پر دلیپ کمار کا اظہار مسرت
لتا منگیشکر کی ہسپتال سے واپسی پر دلیپ کمار کا اظہار مسرت

By

Published : Dec 9, 2019, 4:55 PM IST

دلیپ کمار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "مجھے یہ خبر سن کر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ 'میری چھوٹی بہن لتا 'اب ٹھیک ہے اور ہسپتال سے گھر واپس لوٹ آئی ہے۔برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ اتوار کی شام لتا نے اس کی اطلاع ایک ٹویٹ کے ذریعہ دی اور کہاکہ وہ نمونیہ کا شکار ہو گئی تھیں ۔ہسپتال میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو لتا نے فرشتہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزیدکہا کہ 28 دن کے بعد گھر لوٹ رہی ہو ں،ڈاکٹر چاہتے تھے کہ میں مکمل طور پر صحت مند ہو جاؤں اور انہیں جب یہ محسوس ہوا کہ میں اب ٹھیک ہوں توانہوں نے مجھے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے ،میں تمام پرستاروں اور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،جنہوں نے میری طبیعت ٹھیک ہو جانے کے لیے دعائیں کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details