اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دربھنگہ: کثیر مقدار میں شراب برآمد، ایک گرفتار - صدر تھانہ علاقہ

بہار میں دربھنگہ ضلع کے صدر تھانہ علاقہ سے پولیس نے 113 بوتل انگریزی شراب کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔

دربھنگہ میں کثیر مقدار میں شراب برآمد ، اسمگلر گرفتار
دربھنگہ میں کثیر مقدار میں شراب برآمد ، اسمگلر گرفتار

By

Published : May 29, 2020, 11:39 PM IST

اینٹی لیکر ٹاسک فورس کے انچارج آر کے بھانو نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جمعہ کی رات دھرم پور محلہ میں راجیش کمار پاسوان عرف ٹنکو کے گھر پر چھاپے ماری کی گئی اور موقع سے 113 بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شراب اسمگلر راجیش کمار عرف ٹنکو فرار ہوگیا جبکہ اس کا ایک ساتھی سنگھواڑہ تھانہ علاقہ کے پیغمبر پور گاﺅں باشندہ سنتو ش کمار کو موقع پر سے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

بھانو نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر کے پاس سے ملے موبائل فون کی بنیاد پر دیگر اسمگلروں کے بارے میں جانکاری اکٹھا کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کافی دنوں سے اس گھر میں شراب اسٹاک کر ڈیلیوری کی جاتی تھی ۔ گرفتار ملزم کو جیل بھیجنے کی کاروائی کی جارہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details