اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شدید بارش سے متعدد افراد ہلاک کئی زخمی - high alert

وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ دو دنوں سے شدید بارش ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پر زمینی تودے گرنے، فلیش فلڈ اور درختوں کے گرنے کی اطلاع ملی ہے۔

شدید بارش سے متعدد افراد ہلاک کئی زخمی

By

Published : Aug 18, 2019, 7:45 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:38 AM IST

ریاست ہماچل پردیش کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی وجہ سے 18لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

شدید بارش سے متعدد افراد ہلاک کئی زخمی

ریاستی وزیراعلی جے رام ٹھاکر نے بتایا کہ آٹھ لوگوں کی موت شملہ ضلع میں ہوئی ہے۔ راجدھانی میں آر ٹی او کے نزدیک ایک کنبہ کی دو بہنوں سمیت باپ کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر آٹھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ دو دنوں سے شدید بارش ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پر زمینی تودے گرنے، فلیش فلڈ اور درختوں کے گرنے کی اطلاع ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چمبا، کلو، سرمور، اور سولن ضلع میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔
اس کے علاوہ بلاسپور اور لاہول۔اسپتی ضلع میں گزشتہ 24گھنٹوں سے ہورہی شدید بارش کی وجہ سے دو دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ انہوں نے ریاست کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور مقامی و سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے سیاحوں سے ندیوں سے دور رہنے کی درخواست کی کیونکہ فلیش فلڈ اور شدید بار ش کی وجہ سے پانی کی سطح بڑھنے کا اندیشہ رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس برس موسمی بارش کے دوران ریاست کو تقریبا 490کروڑ روپے کا نقصا ن ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز اور آج صبح بے وقت برفباری کی وجہ سے ضلع لاہول۔اسپتی میں فصلوں کو بڑے پیمانہ پر نقصان پہنچا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 10:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details