اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایک ہی دن میں تین ریاستوں میں زلزلہ، لداخ 4.5 اعشاریہ - زلزلے کے جھٹکے

کورونا قہر کے درمیان ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں، جمعہ کے روز جہاں ہریانہ کے روہتک میں زلزلہ آیا، تو شام کے وقت یہ جھٹکے میگھالیہ کے تورا میں محسوس کیے گئے، اس کے بعد دیر شام لداخ میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایک ہی دن میں تین ریاستوں میں زلزلہ، لداخ 4.5 اعشاریہ
ایک ہی دن میں تین ریاستوں میں زلزلہ، لداخ 4.5 اعشاریہ

By

Published : Jun 27, 2020, 9:22 AM IST

لداخ میں جمعہ کی دیر شام 8.15 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز لداخ میں ہی رہا، زلزلے کے جھٹکے زمین کے 25 کلومیٹر کی گہرائی سے محسوس کیے گئے، لداخ میں زلزلے کی شدت 4.5 تھی، اس سے قبل جمعہ کے روز میگھالیہ کے تورا سے 79 کلومیٹر مغرب میں زلزلہ آیا تھا، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کے روز ہریانہ کے روہتک اور اس کے آس پاس کے علاقے میں شام 3.32 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.8 تھی، زلزلے کا مرکز زمین سے نو کلومیٹر گہرائی میں تھا، موصول اطلاعات کے مطابق زلزلے میں شدت نہیں ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اس کے جھٹکے محسوس نہیں ہوئے۔

بدھ کے روز بھی روہتک میں رات 12.58 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 2.8 تھی، زلزلے کا مرکز زمین سے پانچ کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ملک کے مختلف حصوں سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، اس میں سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ میکسیکو میں آیا تھا جہاں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں، ذرائع کے مطابق یہاں کئی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details