اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مخلوط حکومت اکثریت ثابت کرنے میں ناکام: یدی یورپا

وزیراعلی ایچ ڈی کمار سوامی کو اب حکومت چلانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔

یدی یورپا :مخلوط حکومت اکثریت ثابت کرنے میں ناکام

By

Published : Jul 20, 2019, 10:32 PM IST

ریاست کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر بی ایس یدی یورپا نے سنیچر کو دعوی کیا کہ ریاست کی جنتادل (ایس)۔کانگریس مخلوط حکومت اقلیت میں آگئی ہے اور وزیراعلی ایچ ڈی کمار سوامی کو اب حکومت چلانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔

مسٹر یدی یورپا نے یہاں یک ریزارٹ میں ٹھہرے ہوئے بی جے پی کے اراکین اسمبلی سے بات چیت کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ مجھے اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار پر اعتماد ہے جنہوں نے یقین دلایا ہے کہ پیر کو تحریک اعتماد کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے بتا یا کہ اسی ریزارٹ میں انکی پارٹی کے اراکین اسمبلی گزشتہ دس دنوں سے رہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے گی اور وزیراعلی کے پا س استعفی دینے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں رہ جائے گا۔
بی جے پی کے ریاستی صدر نے دعوی کیا کہ 224رکنی ایوان میں دونوں حکمراں اتحادی جماعتوں کے اراکین کی تعداد 98ہے جبکہ بی جے پی کے پاس دو آزاد اراکین اسمبلی سمیت مجموعی تعداد 106ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details