بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا سمیت دو بڑے رہنماؤں سے نئی دہلی میں ملاقات کے بعد دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے) کے رکن اسمبلی کوکا سیلوم کو آج پارٹی نے معطل کرکے انھیں ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کر دیا۔
ڈی ایم کے کی جانب سے یہاں جاری پریس ریلیسز میں کہا گیا کہ سیلوم کو پارٹی نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ انھیں کیوں نہ پارٹی سے معطل کر دیا جائے۔
پارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیلوم کو پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ایک دوسرے بیان میں یہ کہا گیا کہ انھیں ڈسپلن پرعمل نہ کرنے کے سبب پارٹی سے غیر مستقل طور پر معطل کیا گیا ہے۔ اور انھیں وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کرکے پارٹی سے نہ نکالنے کے لیے وجہ پوچھی گئی ہے۔