صدر رام ناتھ کووند نے نائب صدر کے طور پر تین سال مکمل کرنے کے موقع پر ونکیا نائیڈو کو مبارکباد دی۔
کووند نے نائیڈو کو بھیجے گئے مبارکبادی خط میں لکھا کہ 'یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے آپ کے ساتھ کام کرنے اور ملک کے عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔ بطور نائب صدر آپ آنے والی نسل کو یہ سیکھ دینے کے لئے سر چشمہ بن چکے ہیں کہ کس طرح ذہانت، توانائی، جوش و جذبے اور امنگ کو قومی تعمیر کے لئے درکار مثبت اقدامات میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
صدر مملکت نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کی حیثیت سے ایوان کو بے مثال طریقے سے چلانے کے لئے نائیڈو کی زبردست ستائش کی۔