اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسانوں کو گیہوں پر 500 روپے فی کوئنٹل بونس دینے کا مطالبہ

آل انڈیا کسان سبھا نے کسانوں کو گیہوں کی کم از کم امدادی قیمت نہ ملنے کا الزام لگایا ہے اور حکومت سے 500 روپے فی کوئنٹل بونس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kisan Sabha demands farmers Rs 500 quintal bonus on wheat
کسان سبھا کا کسانوں کو گیہوں پر 500 روپے کوئنٹل بونس کا مطالبہ

By

Published : Apr 20, 2020, 4:40 PM IST

کسان سبھا کے جنرل سکریٹری اتل کمار انجان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ پرائیویٹ تاجر دیہاتوں میں کسانوں سے کم از کم امدادی قیمت سے کافی کم قیمت پر گیہوں خرید رہے ہیں۔ کئی ریاستوں میں ربیع فصلوں کی خریداری کا مناسب انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے کسان تاجروں کو گیہوں فروخت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو جلد از جلد کسانوں سے گیہوں کی خریداری کرنی چاہئے۔ پنجاب اور کئی دیگر ریاستوں میں حال میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری سے گیہوں کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے جس کا معاوضہ بھی دیا جانا چاہئے۔

انجان نے کہا کہ حکومت نے گیہوں کی کم از کم امدادی قیمت 1925 روپے فی کوئنٹل مقرر کیا ہے جبکہ تاجر 1500 روپے فی کوئنٹل کی شرح سے کسانوں سے گیہوں خرید رہے ہیں۔ ریاستی حکومتوں نے کم تعداد میں خریداری مراکز بنائے ہیں جس کی وجہ سے بھی کسانوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details