اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کنگز الیون پنجاب کی پلوامہ حملے کے متاثرین کی امداد - india

آئی پی ایل فرنچائزی ٹیم نے پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف جوانوں کے اہل خانہ کی مالی مدد کر کے انہیں صبر کی تلقین کی۔

punjab

By

Published : Mar 20, 2019, 10:24 AM IST

گذشتہ روز کنگز الیون پنجاب فرنچائزی نے پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے پنجاب اور ہماچل سے تعلق رکھنے والے سی آر پی ایف جوانوں کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا ۔

واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک خودکش حملے میں 40 سے زائد سی آر پی ایف جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

کنگز الیون پنجاب کے کپتان روی چندرن اشون اور سی آر پی ایف کے ڈی آئی جی، وی کے کوندل کی موجودگی میں جئے مل سنگھ، سکھویندر سنگھ، منندر سنگھ، کلویندر سنگھ اور تلک راج کے اہل خانہ کو امدادی رقم کا چیک دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details