راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پنجاب کو بلے بازی کی دعوت دی تھی، اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
پنجاب کی جانب سے کرس گیل اور لوکیش راہل نے اننگ کی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 38 رنز بنائے۔ کرس گیل نے 22 گیندوں میں 30 رنز بنائے۔
لوکیش راہل نے نصف سنچری بنائی لیکن انہوں نے انتہائی سست انداز میں بلے بازی کی اور 47 گیندوں میں 52 رنز بنائے، اس کے علاوہ ڈیوڈ ملر نے 40 رنز ارو مینک اگروال نے 26 رنز بنائے۔ کپتان اشون نے آخری اوور میں تیز بلے بازی کرتے ہوئے 4 گیندوں میں ایک چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔
راجستھان کی جانب جوفرا آرچر نے کفایتی گیند بازی کی اور 4 اوورز میں محض 15 رنوں کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دھول کلکرنی، جئے دیو انادکٹ اور ایش سوڈھی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان رائلز کی جانب سے راہل تریپاٹھی اور جوس بٹلر نے آغاز کیا اور تیزی سے رنز بنائے۔ جوس بٹلر 23 رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کا شکار بنے، جبکہ سنجو سیمسن اور کپتان رہانے نے بالترتیب 27 اور 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
راہل تریپاٹھی نے ایک سرے سے محاذ سنبھالے رکھا اور نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 45 گیندوں میں 50 رنز بنائے، آخری اوورز میں اسٹورٹ بنی نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور 11 گیندوں میں 2 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد 33 رنز بنائے لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہیں کر سکے۔
راجستھان رائلز کی یہ 8 میچوں میں چھٹی شکست ہے اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے جبکی پنجاب کی 9 ویں میچ میں یہ پانچویں جیت ہے اور وہ چوتھے مقام پر قابض ہے۔