اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بقیہ رقم ادا نہ کرنے پر لاش کو اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار

ذرائع کے مطابق کووڈ 19 سے انتقال کر جانے والی ایک خاتون کی لاش کو حاصل کرنے کے لیے اہل خانہ نے باقی رقم ایک مہینے کے اندر ادا کرنے کا تیقن بھی دیا، لیکن نجی اسپتال کے انتظامیہ نے ان کی لاش حوالے نہیں کی۔

kin alleges hospital not handing over covid-19 patient's body over dues in bengaluru
بقیہ رقم ادا نہ کرنے پر لاش کو اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار

By

Published : Jul 25, 2020, 12:14 PM IST

کرناٹک کے شہر بنگلور کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کی موت کے بعد اسپتال حکام نے مبینہ طور پر واجب الادا رقم کی عدم ادائیگی پر لاش کو اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

اطلاع کے مطابق 28 گھنٹے انتظار کے بعد افراد خاندان نے انتظامیہ سے لاش وصول کی۔

اس خاتون کو تیز بخار اور سانس کی دشواریوں کے سبب 13 جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال نے کووڈ 19 ٹیسٹ کیا۔ جس کے بعد اس کا ٹسٹ کورونا مثبت نکلا۔

اسپتال کے ڈاکٹرز نے خاتون کے لواحقین کو بتایا کہ 'ان کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے اور اسپتال کے حکام نے انہیں بتایا کہ علاج کے لئے کل چارج نو لاکھ روپے ہیں۔

متوفی خاتون کے بیٹے نے کہا ہے کہ 'میری والدہ کو 13 جولائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ جمعرات کو ہی دم توڑ گئیں'۔

مزید پڑھیں: پاپڑ کھائیں، کورونا کو دور بھگائیں

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ 'میری والدہ کی موت کے بعد اسپتال کے حکام نے ہمیں بتایا کہ علاج کے لئے کل چارجز نو لاکھ روپے ہیں اور اگر ہم یہ رقم ادا نہیں کریں گے تو لاش کو حوالے نہیں کریں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details