اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرالا: کورونا وائرس کا تیسرا معاملہ - کورونا وائرس

ریاست کیرالا کے ضلع کاسرگوڈ میں پیر کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا تیسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔

کیرالہ :کورونا وائرس کا تیسرا معاملہ
کیرالہ :کورونا وائرس کا تیسرا معاملہ

By

Published : Feb 3, 2020, 12:51 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:02 AM IST

اس مہلک وائرس میں مبتلا تیسرے شخص کا معائنہ کرنے پر ان میں کورونا وائرس کے نمونے پازیٹو پائے گئے ہیں۔ کاسر گوڈ کے کنجنگڑ ڈسٹرکٹ اسپتال میں مریض کو انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

ریاستی وزیر صحت کے شیلجا نے کہا کہ 'مریض کی حالت مستحکم اور اس کی صحت پر نظر رکھی جارہی ہے۔ یہ مریض چین کے ووہان شہر کے دورے سے وطن لوٹا ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ چین کے ووہان شہر میں ہی اس وائرس کے پھیلنے کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ اب تک پوری دنیا میں اس کے تقریباً آٹھ ہزار معاملوں کی توثیق ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر مریض میں معمولی سردی، زکام سمیت سنگین بیماریوں جیسے مڈل ایسٹ ریسپِریٹری سِنڈروم، سی او وی اور سیوِیئر ایکیوٹ ریسپِریٹری سِنڈروم جیسی علامات پائی جاتی ہیں۔ بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل اس کی عام علامتیں ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details