اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

متنازعہ میڈیا رپورٹ پر کیرالہ کے وزیر اعلی کی تنقید

کیرالہ کے وزیر اعلی نے وایاناد میں امیٹھی کے مزدوروں کو کھانا کھلانے کے بارے میں متنازعہ میڈیا رپورٹ پر تنقید کی ہے۔

Ker CM slams media report about Irani feeding Amethi labourers stuck in Wayanad
متنازعہ میڈیا رپورٹ پر کیرالہ کے وزیر اعلی کی تنقید

By

Published : Apr 9, 2020, 3:56 PM IST

کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائے وجیان نے کورونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہوئے امیٹھی (اترپردیش) کے مزدوروں کو کھانا کھلانے کے بارے میں میڈیا کے متنازعہ رپورٹز پر تنقید کی۔

کووڈ 19 کی تشخیص سے متعلق میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات جیت کے دوران وجیان نے کہا کہ گزشتہ منگل کو اس خبر کو دیکھا گیا تھا کہ بعض لوگ اس کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں، جو کہ صحیح نہیں ہے'۔

آر ایس ایس کے ترجمان 'آرگنائزر' نے 6 اپریل کو 'سمرتی ایرانی کی جانب سے کیراکہ کے وایاناڈ حلقہ میں پھنسے امیٹھی کے یومیہ مزدوروں کو مدد' کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی تھی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر کے بروقت مداخلت سے ریاست کے مالا پورم ضلع کے کاروورکنڈو میں پھنسے 35 تارکین وطن کو بچایا گیا ہے جو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے وایاناد لوک سبھا حلقہ کے تحت آتے ہیں۔

اس پر انہوں نے کہا کہ 'جب ہم نے اس کے بارے میں استفسار کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ 41 مہمان کارکن (تارکین وطن کارکن) ایک جگہ پر ایک ساتھ رہ رہے تھے اور پنچایت عہدیداروں نے انہیں 25 کٹس مہیا کردی تھیں کیونکہ انھوں نے بتایا تھا کہ وہ خود ہی کھانا پکائیں گے۔ کھانے کی کوئی کمی نہیں ہے'۔

آر ایس ایس کے 'آرگنائزر' کی اس خبر کی وزیراعلی نے نفی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details