اردو

urdu

کیجریوال نے نربھیا معاملے کے قصورواروں کو بچایا:جاؤڈیکر

بی جے پی سینئر رہنما اور مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ملک کو جھنجھوڑنے والے نربھیا کیس کے ملزمین آج تک پھانسی پر نہیں لٹکائے گئے، اس کا واحد سبب دلی کی عام آدامی پارٹی کی حکومت کی لاپروائی ہے'۔ سپریم کورٹ نے ان کی اپیل 2017 میں ہی خارج کردی تھی اور انہیں پھانسی کی سزا دی تھی۔

By

Published : Jan 16, 2020, 11:53 PM IST

Published : Jan 16, 2020, 11:53 PM IST

Kejriwal rescues the perpetrators of the Nirbhaya affair
کیجریوال نے نربھیا معاملے کے قصورواروں کو بچایا

بھارتیہ جنتاپارٹی نے دلی کی عام آدمی پارٹی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر نربھیا عصمت دری معاملے کے چاروں مجرموں کو پھانسی سے بچانے کی کوشش کرر رہی ہے۔

بی جے پی سینئر رہنما اور مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ملک کو جھنجھوڑنے والے نربھیا کیس کے ملزمین آج تک پھانسی پر نہیں لٹکائے گئے، اس کا واحد سبب دلی کی عام آدامی پارٹی کی حکومت کی لاپروائی ہے'۔ سپریم کورٹ نے ان کی اپیل 2017 میں ہی خارج کردی تھی اور انہیں پھانسی کی سزا دی تھی۔

مسٹر جاؤڈیگر نے کہا کہ لیکن ایک عمل کے تحت تہاڑ جیل انتظامیہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے 14 دنوں کے دوران قصور واروں کو ایک نوٹس دیتا ہے کہ اب آپ کو کوئی رحم کی عرضی یا اپیل داخل کرنی ہے تو کرسکتے ہو، ورنہ پھانسی ہوجائے گی۔ لیکن انہیں یہ نوٹس ڈھائی برس تک نہیں دیا گیا، یہ تاخیر ان قصوروں سے دلی حکومت کی ہمدردی کی عکاسی کرتی ہے۔

مزد پڑھیں: 'شیطان نے خوف دلایا، خدا اس خوف کو دور کرے گا'

انہوں نے کہا کہ دلی حکومت کے وکیل عدالت میں کہہ رہے ہیں کہ 22 جنوری کو پھانسی نہیں ہوسکتی۔ قصورواروں کے پاس اپیل کرنے کا وقت ہے۔ یہ وقت کس نے دیا۔ دلی کی اروند کیجریوال حکومت چاہتی تو اور قصور واروں کو وقت پر نوٹس مل جاتا تو مجرموں کو کب کی پھانسی دی جاچکی ہوتی لیکن انہوں نے جان بوجھ کر معاملے کو التوا میں ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details