اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جی- سیون چوٹی کانفرنس میں کشمیر مسئلہ ٹرمپ کے ایجنڈے میں شامل

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جی -سیون چوٹی کانفرنس کے دوران عالمی لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر، یورپ کو روسی گیس کی فراہمی اور وینزویلا سمیت کئی اہم مسائل پر گفتگو کریں گے۔

By

Published : Aug 23, 2019, 12:19 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 11:38 PM IST

جی -سیون چوٹی کانفرنس میں کشمیر مسئلہ ٹرمپ کے ایجنڈے میں شامل

فرانس میں 24 سے 26 اگست کے درمیان جی -سیون چوٹی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔ امریکی انتظامیہ کے سینئر افسر نے جمعرات کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم نریندر مودی، جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل، فرانس کے صدر امانوئل میکرون ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔

افسر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جی -سیون کے اجلاس میں کشمیر پر کشیدگی کو کم کرنے کے لئے وزیر اعظم مودی کی منصوبہ بندی کے متعلق سننا چاہتے ہیں ۔ افسر نے کہا کہ دونوں لیڈر تجارت کے معاملات پر بھی بات چیت کریں گے، کیونکہ امریکہ بھارت کو امریکی اشیاء اور خدمات کے لئے اپنا بازار کھولنے کے لئے درآمدات فیس کم کرنا چاہتا ہے۔

افسر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور محترمہ مرکل کے درمیان جی- سیون کانفرنس سے الگ روسی قدرتی گیس فراہمی پر یورپ کے انحصار پر بات چیت متوقع ہے ۔افسر نے کہا’’وہ (ٹرمپ اور مرکل) توانائی تحفظ اورروسی گیس ذرائع پر یورپی انحصار کو کم کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے‘‘۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور جانسن برطانیہ کے یورپی یونین سے باہر نکلنے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت پر بھی بات چیت کا امکان ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹروڈو کے درمیان وینزویلا کے صدر نکولس مادرو کی حکومت پر بڑھتے دباؤ اور ہانگ کانگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے ۔ افسر نے کہا کہ آئندہ جی -7چوٹی کانفرنس کے دوران عالمی لیڈر روس کو جی۔ ایٹ میں دوبارہ لانے کے لئے بات کر سکتے ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 11:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details