اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک ریاستی کانگریس کمیٹی تحلیل

لوک سبھا کے حالیہ انتخابات میں کرناٹک میں پارٹی کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شکست کے سبب ریاستی رہنماوں میں کچھ اختلافات سامنے آئے تھے۔

Karnataka state congress committee dissolve

By

Published : Jun 19, 2019, 3:22 PM IST

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ کرناٹک ریاستی کانگریس کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔ حالانکہ ریاستی کانگریس اور کارگذار صدر اپنے عہدہ پر برقرار رہیں گے۔

لوک سبھا کے حالیہ انتخابات میں کرناٹک میں پارٹی کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شکست کے سبب ریاستی رہنماوں میں کچھ اختلافات سامنے آئے تھے۔

پارٹی کے رکن اسمبلی روشن بیگ نے شکست کے لیے ریاستی قیادت کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور سابق وزیراعلی سدا رمیا اور ریاستی کانگریس کے خلاف سخت تبصرہ کیا تھا۔

انہوں نے مسٹر وینوگوپال کی بھی سخت تنقید کی تھی۔ پارٹی نے مسٹر بیگ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کل رات معطل کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details