کرناٹک میں کورونا کے معاملات میں اضافے کے بعد ریاستی حکومت نے کچی آبادیوں میں رہنے والوں، فروخت کنندگان اور بل جمع کرنے والوں کے لیے رینڈم ٹسٹ کا اعلان کیا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ 50 برس سے زیادہ عمر کے افراد اور اس ضمن میں ایک دوسرے کے تعلق میں آئے افراد کو ترجیح دی جانی چاہئے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری کے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 'ان واقعات میں حالیہ اضافے اور موثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایت دی گئی ہے کہ آر ٹی۔ پی سی آر پولڈ نمونے کی تکنیک کا استعمال شروع کیا جائے گا'۔
محکمہ صحت اور خاندانی بہبود ایڈیشنل چیف سکریٹری جاوید اختر نے کہا ہے کہ 'لوگوں کے زمرے میں مال، سپر مارکیٹز، بازاروں اور فٹ پاتھز میں کچی آبادی کے رہائشی، فروخت کنندگان یا بل جمع کرنے والے اور کورئیرز کے ڈلیوری بوائز شامل ہیں'۔