کرناٹک حکومت نے انفلوئنزا (آئی ایل آئی) کی علامتوں میں مبتلا 52 سالہ مریض کو اسپتال میں داخل کرنے سے انکار کرنے پر 18 نجی اسپتالوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
انفلوئنزا نامی بیماری (آئی ایل آئی) کی علامات کے اظہار کے بعد مریض کو یکے بعد دیگرے 18 اسپتالوں میں لے جایا گیا، لیکن کسی نے بھی ان کے علاج سے انکار کردیا اور وہ اسی حالت میں انتقال کرگیا۔
اطلاعات نے مطابق ان اسپتالز نے بستر یا وینٹیلیٹر کی عدم دستیابی کا اظہار کیا تھا۔