اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اقلیتی طلباء کے اسکالرشپ کی ادائیگی میں تاخیر - اقلیتی طلباء

اقلیتی طلباء کے پچھلے چار مہینوں سے پوسٹ-میٹرک اسکالرشپ کی ادائیگی میں بہت تاخیر ہوئی ہے. طلباء کی کل تعداد تقریباً 14 لاکھ ہے جن میں سات لاکھ طلباء جو کہ پری-میٹرک ہیں ان کے اسکالرشپ مل چکے ہیں لیکن بقیہ 7 لاکھ طلباء کی اسکالرشپ کی ادائیگی نہیں ہو پائی ہے.

اقلیتی محکمہ

By

Published : Jul 20, 2019, 3:15 PM IST


پری-میٹرک اسکالرشپ کی رقم 1 ہزار سے 5 ہزار روپے تک کی ہوتی ہے جس کے تاخیر ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا لیکن پوسٹ-میٹرک اسکالرشپ جو کہ ڈگری و دیگر پیشہ ور کورسیس جیسے میڈیکل، ایم. بی. اے وغیرہ، جس کی فیس 50 ہزار سے 75 ہزار روپئے ہوتی ہے، ان کو اسکالرشپ بر وقت نہ ادا کیے جانے پر طلباء کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. پیشہ ور کورسیس کے کل 50 ہزار طلباء میں سے 10 ہزار طلباء کے اسکالرشپ منظور ہوئی ہیں اور 40 ہزار طلباء کے ادائگی باقی ہے.

اقلیتی طلباء کے اسکالرشپ کی ادائیگی میں تاخیر
معاملہ یہ ہے کہ مستحق طلباء نے اپنی درخواستیں مرکزی محکمہ اقلیتی بہبود کے نیشنل اسکالرشپ پورٹل کے ذریعہ بھری ہیں جس کی وجہ سے طلباء کا سارا ڈیٹا مرکز کے پاس ہے جس کا مطالبہ ریاستی محمہ اقلیتی بہبود کر رہا ہے.ان تمام عرضیوں میں سے 3.5 لاکھ طلباء کا اسکالرشپ مرکزی حکومت سے جاری ہو چکا ہے جس کی رقم 4 کروڑ روپئے ہے. اور بقیہ تقریباً 10 تا 10.5 لاکھ طلباء کے اسکالرشپ کی تفصیلات مرکزی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود کو ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود کے حوالے کرنی ہے جس کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے ان طلباء کو اسکالرشپ دی جائے گی.لیکن تقریباً 4 ماہ سے زائد وقت گزر چکا اور ابھی تک مرکز نے اس تفصیلات کو ریاستی حکومت کے حوالے نہیں کیا ہے. ان حالات میں ریاستی حکومت طلباء کی تفصیلات جانے بغیر انہیں اسکالرشپ دینے سے قاصر ہے۔محکمہ اقلیتی بہبود کے ڈائریکٹر اصلاحدین گدیال نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں مرکزی محکمہ اقلیتی بہبود سے پرزور خط و کتابت کی ہے اور حال ہی میں ادارہ کے سیکریٹری کو بھی اسی مقصد کے ساتھ دہلی روانہ کیا ہے کہ وہ مرکزی محکمہ اقلیتی بہبود کے سیکریٹری سے ملاقات کر اس بات کی پیروی کریں اور جلد از جلد طلباء کے ڈیٹا کو ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود کے حوالے کریں.اس سلسلے میں راجہ سبھا کے رکن ڈاکٹر نصیر حسین نے بتایا کہ وہ بھی اس معاملہ کی پیروی کے لئے مرکزی محکمہ اقلیتی بہبود کے سیکریٹری سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کی کوشش رہیگی کہ وہ جلد سے طلباء کے ڈیٹا کو حاصل کر سکیں کہ انہیں بر وقت اسکالرشپ ادا کی جاسکے.شہر کے سماجی کارکنان و ماہرین تعلیم کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس اسکالرشپ کے تاخیر ہونے والے مسئلہ کو حل کرنے میں ریاستی و مرکزی حکومتیں دونوں ہی غیر سنجیدہ ہیں.اقلیتی بہبود ڈائریکٹریٹ کے مطابق یہ اسکالرشپ کا کل بجیٹ 466 کروڑ روپئے ہے جس میں ایک بڑا حصے کی ادائگی ابھی باقی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details