انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آپ نے اپنے پی ایم فنڈ سے آج تک مزدوروں کو کتنی رقم جاری کی ہے ، کیا آپ اس سوال کا جواب دینا پسند کریں گے؟۔ اس دوران کئی افراد کی موت ہوگئی ، کچھ لوگ گھروں کو لوٹتے وقت پیدل چلنے کی وجہ سے مرگئے۔
کچھ لوگوں ٹرینوں میں مرگئے ، کچھ لوگ بھوک سے مرگئے ۔ کپل سبل نے ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران ان سوالات کو اٹھایا۔ انہوں نے مزید سوال کیا کہ وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران مرنے والوں کو کتنا معاوضہ دیا۔
انہوں نے آفات سماوی کے لیے دستور کی دفعہ 12 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدہ افراد کو معاوضہ دیا جانا چاہئے اور دوبارہ زندگی شروع کرنے میں ان کی مدد کی جانی چاہئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے لاک ڈاؤن کے سبب مرنے والے افراد کو معاوضہ دیا ، کیا حکومت نے دوبارہ لوگوں کو زندگی شروع کرنے میں مدد کی ؟۔