اردو

urdu

کپل دیو اور اظہر الدین کی بی سی سی آئی سے خاطی  کھلاڑیوں کو سزا کی گذارش

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے تین بنگلہ دیشی کھلاڑیوں توحید ہری دوے ، شمیم حسین اور رقیب الحسن اور بھارت کے دو کھلاڑی آکاش سنگھ اور روی بشنوئی پر جھگڑا کرنے کی پاداش میں پابندی عائد کردی۔

By

Published : Feb 12, 2020, 1:24 PM IST

Published : Feb 12, 2020, 1:24 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:12 AM IST

کپل دیو اور اظہر الدین کی بی سی سی آئی سے خاطی  کھلاڑیوں کو سزا کی گذارش
کپل دیو اور اظہر الدین کی بی سی سی آئی سے خاطی  کھلاڑیوں کو سزا کی گذارش

سابق بھارتی کپتان کپل دیو اور محمد اظہر الدین جو انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل میچ میں کھلاڑیوں کے رویہ سے مایوس ہیں ، سورو گنگولی کی زیر قیادت بی سی سی آئی سے ان کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی گذارش کی ہے۔

بنگلہ دیش کے بھارت کے خلاف فائنل مقابلہ میں تین وکٹ سے کامیابی کے بعد دونوں ٹیموں کے چند کھلاڑیوں نے میدان میں ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور دھکم پیل بھی کی۔

کپل دیو اور اظہر الدین کی بی سی سی آئی سے خاطی کھلاڑیوں کو سزا کی گذارش

کپل دیو نے ایک سرکردہ اخبار کو بتایا کہ بی سی سی آئی کو چاہئے کہ ایسے کھلاڑیوں کو سخت سزا دے اور مثال قائم کرے ، کرکٹ اپنے حریف کو گالی دینے سے متعلق نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بی سی سی آئی کو ان نوجوانوں ںے نمٹنے کے لیے کافی جواز موجود ہے۔

اظہر الدین نے بھی کپل دیو کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو اصول کا پابند رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان گمراہ نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ لیکن میں یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ ان نوجوانوں اسٹاف کی طرف سے کیا سکھایا گیا۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ کھلاڑیوں کو پابند اصول ہونا چاہئے۔

اس سے قبل بشن سنگھ بیدی نے بھی پریما گرگ کی قیادت والی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سلوک قابل نفرت اور تحقیر آمیز تھا۔

بیدی نے کہا کہ آپ نے خراب بلے بازی کی ، خراب گیند بازی کی اور فیلڈنگ بھی خراب کی ایسا ہوسکتا ہے لیکن آپ کا سلوک خراب ہے اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا رویہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details