اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رکن پارلیمان کورونا سے ہلاک - کورونا سے رہنما ہلاک

کنیا کماری کے رکن پارلیمان وسنت کمار کی کورونا سے موت ہوگئی۔

رکن پارلیمان کورونا سے ہلاک
رکن پارلیمان کورونا سے ہلاک

By

Published : Aug 28, 2020, 8:51 PM IST

کانگریس رکن پارلیمان ایچ وسنت کمار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، مذکورہ ایم پی اپولو ہسپتال چینائی میں زیر علاج تھے۔ جہاں ان کی موت ہوگئی۔

وسنت کمار پہلی بار 2006 میں ننگونری حلقہ سے تاملناڈو اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے، 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کنیاکماری پارلیمانی حلقہ سے کامیابی حاصل کرنےکے بعد اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ پارلیمانی انتخاب میں انہوں نے اس وقت کے مرکزی وزیر پون رادھا کرشنن کو بھاری فرق سے شکست دی تھی۔

وسنت کمار 14 اپریل 1950 کو کنیا کماری ضلع کے اگستھیشورم میں ہری کرشنن نادر اور تھانگمائی کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کا بیٹا وجے وسنت ایک اداکار ہے۔ وسنت کانگریس کی سابق رہنما کماری اننتھن کے چھوٹے بھائی اور تلنگانہ کی گورنر تملیسائی سوندراراجن کے چچا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گنیش وِسرجن کے دوران ریٹائرڈ فوجی نے فائرنگ کر دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details