کانپور پولیس نے کانپور انکاؤنٹر کیس کے کلیدی ملزم گینگسٹر وکاس دوبے کے ساتھیوں کی تصاویر جاری کردی ہیں۔
کانپور کے چوبی پور پولیس اسٹیشن کے تمام پولیس اہلکار بھی تحقیقات کے دائرہ کار میں ہیں۔ دوبے کی گرفتاری پر انعام کی رقم بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کانپور موہت اگروال نے بتایا کہ ' چوبی پور پولیس اسٹیشن کے تمام اہلکار کانپور انکاؤنٹر کے سلسلے میں تفتیش کے دائرہ کار میں ہیں، جس میں وکاس دوبے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی'۔
قبل ازیں کانپور ضلع کے چوبی پور پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ونئے تیواری کو بیکرو گاؤں میں دوبے کی گرفتاری کے لئے چھاپے کے دوران موقع سے فرار ہونے پر معطل کردیا گیا تھا۔
یوپی کے اے ڈی جی پرشانت کمار نے کہا کہ 'یوپی پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی 40 ٹیمیں اس معاملے پر کام کر رہی ہیں'۔
کمار نے کہا ہے کہ 'جب تک ہم وکاس دبے اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار نہیں کریں گے، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ کل 40 ٹیمیں اور ایس ٹی ایف کام کر رہے ہیں۔ ہم وکاس دبے کے ساتھیوں اور کے افراد خاندان کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہے ہیں'۔