مشہور اداکار اور ایم این ایم پارٹی کے صدر کمل ہاسن نے ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنا رد عمل ظاہر کیا۔
کمل ہاسن نے اس ضمن میں حکومت کو مشورہ دیا کہ اس وبائی بیماری کو روکنے کے لئے میڈیکل سیکٹر کو خصوصی بجٹ مختص کیا جائے۔
کمل نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہر سال لاکھوں افراد علاج نہیں ہونے کی وجہ ہلاک ہوجاتے ہیں۔
"یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ تمام ریاستی حکومتیں کورونا کے موجودہ بحران سے لڑنے کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں۔ یہ اچھی علامت ہے۔
انہوں نے کہا ، "بھارت میں آخری جنگ کو نصف صدی ہوچکی ہے ، اور اب طبی سہولتوں کے ساتھ مستقل جنگ ہورہی ہے۔" سالانہ تقریبا1.6 ملین افراد مناسب طبی امداد کے بغیر مر جاتے ہیں۔ کمل نے مزید کہا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں مرکز کو طبی دیکھ بھال کے لئے خصوصی بجٹ مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔
مذکورہ اداکار ہندی اور تمل فلمز میں کام کرچکے ہیں، یہ ہرقسم کا رول کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں ہیں، دو برس قبل انھوں نے سیاست میں قدم رکھا اور اپنی پارٹی کو متعارف کیا۔