اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

خواجہ کے دربار میں قلندر اور منلگا کا میلہ

بھارت میں روحانیت کا مرکز صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت مندوں کا ہجوم امنڈ پڑا ہے۔ جس میں قلندروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

خواجہ کے دربار میں قلندر اور منلگا کا میلہ
خواجہ کے دربار میں قلندر اور منلگا کا میلہ

By

Published : Mar 1, 2020, 10:52 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:12 AM IST

ناتوان شاہ کی درگاہ، عطائے رَسولؐ فی الہند،بانی سلسلۂ چشتیہ،سلطانُ الہندسلطان الہندحضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒکی درگاہ سے محض کچھ ہی دوری پر ہے اور یہیں پر ہرسال لاکھوں قلندروں جمع ہوتے ہیں

ویڈیو: خواجہ کے دربار میں قلندر اور منلگا کا میلہ

حضرت ناتوان شاہ بابا کا مزار اجمیر شریف درگاہ کے پاس کیاری علاقے میں موجود ہے، جو قلندروں کے سب سے بڑی مرکزی درگاہ ہے۔

جہاں کے خدمت گزار شاہ منصور بابا بتاتے ہیں کی قلندر بندہ بے حد مشکل ہے مگر پھر بھی ان کے پاس ملک بھر سے مست ملنگ آتے ہیں اور اپنی خواہشات پیش کرتے ہیں۔

خانقاہ کی روایت کے مطابق جو شخص قلندر بننے کی خواہش رکھتا ہے اسے اپنی گزشتہ زندگی کو بھولانا پڑتا ہے اور نئی زندگی کیلئے اپنے جسم کے سارے بال منڈوانے پڑتے ہیں اور اس کے بعد میت کی طرح تیار ہونا پڑتا ہے جسے کچھ دن تک قبر میں دفن رہنا پڑتا ہے۔

خواجہ کے دربار میں قلندر اور منلگا کا میلہ

درگاہ ناتوں شاہ کے خدمت گزار کے مطابق قلندر بننے والے شخص کو قبر میں کچھ وظیفے پڑھنے کے لئے بتائے جاتے ہیں اور جب کچھ دن قبر میں رہ کر وہ اپنے وظیفے پورے کر لیتا ہے تو اسے پھر ایک قلندر کا علاحدہ نام رکھ دیا جاتا ہے۔

خواجہ کے دربار میں قلندر اور منلگا کا میلہ

قلندری کی اس رسم و روایت کے بعد پہلی زندگی کی موت اور دوسری زندگی کا آغاز ہو جاتا ہے، لیکن اس رسم کی ادائیگی سے قبل جو شخص قلندر بننے کی خواہش رکھتا ہے اسے اپنے خاندان کی تمام ذمہ داریوں سے فارغ ہونا ضروری ہوتا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:12 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details