اردو

urdu

By

Published : Nov 9, 2019, 11:37 PM IST

ETV Bharat / bharat

ایودھیا کیس پر فیصلے کے پیش نظر جلوس محمدی موقوف

آج سپریم کورٹ نے ایودھیا کیس پر فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے پیش نظر ریاست گجرات کے احمدآباد میں امن و آمان برقرار رکھنے کے لیے جلوس محمدی کو موقوف رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

احمدآباد میں جلوس محمدی موقوف


احمدآباد میں عید میلاد النبی سینٹر کمیٹی کو اتوار کے روز جلوس محمدی کے انعقاد کے لیے حکومت سے ضروری منظوری بھی مل گئی تھی۔ تاہم ، موجودہ صورتحال کے پیش نظر، کسی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے جلوس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

احمدآباد میں جلوس محمدی موقوف

اس حوالے سے عید میلاد النبی سینٹر کمیٹی اور احمدآباد شانتی کمیٹی کی جانب سے ایک میٹنگ رکھ کر عوام کو اس فیصلے کے تعلق سے معلومات دی گئی۔

اس سلسلے میں عید میلادالنبی سینٹرل کمیٹی کے چیئرمین رفیق ناگری نے کہا کہ ملک میں امن و بھائی چارے کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اجازتوں کے باوجود عید میلاد کا جلوس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع مسلم رہنما بدرالدین شیخ نے کہا کہ اگر کوئی سماج دشمن عناصر اس جلوس میں فرقہ وارانہ فرقہ واریت کو بھڑکانے کی کوشش کرتے ہیں تو اس سے ماحول خراب ہو پ ہوسکتا ہے۔ لہذا، چوکسی کے حصے کے طور پر جلوس نہیں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ احمدآباد میں عید میلاد النبی کے جلوس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور لوگوں نے خوب پیسے خرچ کرکے بھی طرح سے طرح سے جلوس کی تیاریاں کیں ہیں ایسے میں جلوس نہ نکالنے کے فیصلے سے کہیں نہ کہیں عوام میں ٓناراضگی بھی دیکھنے کو ملی۔اب یہ تو آنے والا کل ہی بتائے گا کہ اس صورت میں لوگ کس طرح عید میلاد کا جشن مناتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details