جموں و کشمیر میں پولیس نے سینئر صحافی اور اردو روزنامہ 'آفاق' کے مدیر غلام جیلانی قادری کو 16 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد عدالت کے حکم نامے پر رہا کر دیا۔
روزنامہ 'آفاق' کے مدیر غلام جیلانی قادری رہا کیے گئے غلام جیلانی قادری، جو آفاق کے پرنٹر اور پبلیشر بھی ہیں، انہیں پولیس نے گزشتہ شب سرینگر کے بال گارڈن علاقے میں واقع انکی رہائش گاہ سے تیس برس پرانے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔
سینئر صحافی اور کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے رکن طاہر محی الدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کشمیر کی صحافی برادری حکومت سے اس معاملے کے متعلق وضاحت طلب کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صحافیوں پر دباؤ رہا ہے لیکن اب حالات زیادہ ابتر ہو گئے ہیں، اور اس طرح کسی بھی مدیر کو اب تک حراست میں نہیں لیا گیا تھا۔