اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جے این میں 31 مارچ تک کلاسوں معطل

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نے جمعہ کے روز کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے کلاسز کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

جے این یو نے 31 مارچ تک کلاسوں کو معطل کردیا
جے این یو نے 31 مارچ تک کلاسوں کو معطل کردیا

By

Published : Mar 13, 2020, 5:36 PM IST

یونیورسٹی نے کہا کہ دفتر کا کام معمول کے طور پر جاری رہے گا۔ وہیں یونیورسٹی نے تمام افسران، اساتذہ اور عملہ کو اپنی ڈیوٹی کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار پرمود کمار نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے صورتحال کے پیش نظر اطلاع دی گئی ہے کہ جے این یو میں تمام لیکچرز، کلاس پریزینٹیشن اور امتحانات فوری اثر سے 31 مارچ تک معطل کردیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا اس وقفے کے دوران کیمپس میں کسی بھی قسم کے منعقدہ پروگرام جیسے سیمینارز، کانفرنس اور ورکشاپ کو ملتوی کردیا جائے۔ جس میں زائد سے زائد لوگوں کے جمع ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا اس مدت کے دوران ہاسٹل کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔

جے این یو کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھی جمعہ کے روز 31 مارچ تک فوری طور پر کلاسوں کو معطل کردیا اور طلبہ کو کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں بڑے اجتماعات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

دہلی یونیورسٹی نے جمعرات کے روز کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے تناظر میں تمام کلاسز اور پروگرام کو معطل کردیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details