اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں وکشمیر:حزب اختلاف نے وسیم باری شیخ پرحملے کی سخت مذمت کی - محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما وسیم باری شیخ کو ان کے بھائی اوروالد سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔ اس حادثے کے پیش نظر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی، و جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بی جے پی رہنما ان کے والد اور بھائی پر حملے کی سخت مذمت کی ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

حزب اختلاف نے وسیم باری شیخ پرحملے کی سخت مذمت کی
حزب اختلاف نے وسیم باری شیخ پرحملے کی سخت مذمت کیحزب اختلاف نے وسیم باری شیخ پرحملے کی سخت مذمت کی

By

Published : Jul 9, 2020, 1:02 AM IST

Updated : Jul 9, 2020, 6:27 AM IST

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پارٹی نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔

وہیں دوسری جانب جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و سابق وزیر اعلی جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے بھی ٹوئٹ کیاکہ' کشمیر میں مسلسل تشدد برھتا جا رہا ہے، انہوں نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

حزب اختلاف نے وسیم باری شیخ پرحملے کی سخت مذمت کی

مزید پڑھیں:

کشمیر: بی جے پی کے ریاستی کارگزار رُکن شیخ وسیم باری ہلاک


واضح رہے کہ نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی کے ریاستی کارگزار رُکن وسیم احمد باری کی رہائش گاہ کے باہر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وسیم باری ان کے والد بشیر احمد اور اس کے بھائی عمر بشیر شدید زخمی ہوئے تھے، تینوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔ وسیم باری کی رہائش گاہ پولیس اسٹیشن کے قریب میں واقع ہے۔

Last Updated : Jul 9, 2020, 6:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details