اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جتیندر اہواڑ نے اکشے کمار پر نکتہ چینی کی - petrol price

مہاراشٹر کے وزیر ہاوسنگ جتیندر اہواڑ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'اکشے کیا آپ ٹویٹر پر متحرک نہیں ہیں؟ ... کیا آپ نے کاریں استعمال کرنا چھوڑ دی ہیں؟ ... کیا آپ اخبارات نہیں پڑھتے؟ ... آپ کی معلومات کے لئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔'

جتیندرٓ اہواڑ کی اکشے کمار کو پھٹکار
جتیندرٓ اہواڑ کی اکشے کمار کو پھٹکار

By

Published : Jun 25, 2020, 10:44 PM IST

ریاستی وزیر ہاوسنگ اور این سی پی کے تجربہ کار رہنما جتیندر اہواڑ نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اکشے کیا آپ ٹویٹر پر متحرک نہیں ہیں؟ ... کیا آپ نے کاریں استعمال کرنا چھوڑ دی ہیں؟ ... کیا آپ اخبارات نہیں پڑھتے؟ ... آپ کی معلومات کے لئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اکشے کمار نے یو پی اے حکومت سے نو سال قبل یکم مئی 2011 کو ایندھن کے بڑھتے داموں پر ٹویٹ کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں این سی پی لیڈر جتیندر اہواڑ نے 9 سال بعد اب اسی معاملے پر اکشے کمار کو نشانہ بنایا ہے۔

اکشے کمار نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میں رات کو گھر بھی نہیں جا سکتا تھا کیونکہ ایندھن کی قیمتیں دوبارہ راکٹ کی طرح بڑھنے سے پوری ممبئی پیٹرول کے لئے قطار میں لگ رہی تھی۔ یہ ٹویٹ اکشے کمار نے 16 مئی 2011 کو کیا تھا۔ اکشے کے اس ٹویٹ کو ڈھونڈتے ہوئے جیتندر اہواڑ نے اسے ٹیگ کرتے ہوئے اپنا ٹویٹ کیا۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اکشے کمار جتیندر اہواڑ کی تنقید کا کیا جواب دیتے ہیں۔

کرونا کے ذریعہ ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔مرکزی سرکار ایندھن کی کمپنیوں کی وجہ گذشتہ کچھ دنوں سے محصول میں ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لئے جد وجہد کر رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا یہ سلسلہ لگاتار 19 واں دن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details