اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

خواتین کی خواندگی کی شرح میں اضافہ کرنے کی نئی پہل - کنیکٹیڈ ویمن اینیشیٹو

ملک کی سب سے بڑی موبائل ڈاٹا نیٹ ورک مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے خواتین کے درمیان ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کرنے اور صنفی تناسب میں بہتری کے لئے جی ایس ایم ایس سے ہاتھ ملایا ہے۔

جیو کی خواتین کی خواندگی کی شرح میں اضافہ کرنے کا نیا پہل

By

Published : Jul 15, 2019, 8:10 PM IST

جیو کی ’کنکٹیڈ ویمن انییشیئٹیو‘ نام سے شروع کئے گئے اس قدم کا مقصد ملک میں خواتین کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانے اور ڈیجیٹل اطلاعات کے لئے صنفی تناسب کو ختم کرنے اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنا ہے۔

اس قدم کے تحت جیو اور جی ایس ایم اے کی کوشش ہوگی کہ خواتین ڈیجیٹل خدمات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔


کمپنی نے کہا ہے کہ حالیہ عرصے میں موبائل اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئی ہیں لیکن ملک میں موبائل فون اپنانے میں صنفی تناسب میں کافی فرق دکھائی دیتا ہے۔ جیو نے مواصلات کے شعبہ میں اس فرق کو کم کرنے کے اپنے عزم کے ساتھ سبھی کو یکساں مواقع مہیا کرانے کی سمت میں قدم اٹھائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details